• صفحہ اول>>دنیا

    بیلجیئم کا منجمد روسی اثاثے کے ذریعے یوکرین کو قرض دینے  کی مخالفت کا اعادہ

    (CRI)2025-12-05

    مقامی وقت کے مطابق 3 دسمبر کو ، بیلجیئم کے وزیر خارجہ ماکسیٖم پرووو نے نیٹو کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل میڈیا کو بتایا کہ بیلجیئم ، یورپی یونین کی اس تجویز کی مخالفت کا اعادہ کرتا ہے جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو بھاری مقدار میں "معاوضہ قرض" فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    پرووو نے کہا کہ بیلجیئم کا موقف ہے کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ موجودہ میکانزم کے تحت مالیاتی مارکیٹ سے سرمایہ حاصل کر کے یوکرین کے لیے درکار فنڈز فراہم کرے ، جو کہ ایک "مقبول، محفوظ اور پختہ" طریقہ ہے۔ اس کے برعکس، "معاوضہ قرض" کے انتظام کا مطلب "بڑے معاشی، مالیاتی اور قانونی خطرات" ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ممکنہ خطرات کی ذمہ داری بیلجیئم کو اکیلے برداشت نہیں کرنی چاہیئے ، بلکہ یورپی یونین کی سطح پر جامع ضمانتی اور اشتراک کا میکانزم قائم کیا جانا چاہیے ، یہ سب کچھ "جائز اور معقول خدشات" ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے "معاوضہ قرض" کا میکانزم پیش کیا، جو منجمد روسی اثاثے کو بطور ضمانت استعمال کرکے یوکرین کو تقریباً 140 ارب یورو کے قرضے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان