
5دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا سائنس ڈیلی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ، ووہان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے حال ہی میں ترسیل کا ایک نیا ٹارگٹڈ نظام تیار کیا ہے تاکہ جین ایڈیٹنگ کے آلات کو خلیات میں بھیجا جا سکے۔ یہ آلات ایچ آئی وی وائرس کو مکمل درستگی کے ساتھ تلاش کر کے اس کے جینوم کو توڑ دیں گے ، اس طرح ایک فعال طریقہ علاج حاصل کیا جا سکے گا۔
موجودہ ایچ آئی وی طریقہ علاج میں عام طور پر کاک ٹیل تھراپی استعمال کی جاتی ہے تاہم، یہ وائرس کو ختم نہیں کر سکتی ہے۔ مدافعتی خلیے کی تھراپی صرف ان خلیوں کی شناخت اور خاتمہ کر سکتی ہے جو وائرس کی فعال نقل کر رہے ہیں، جبکہ خاموش متاثرہ خلیے بغیر تبدیلی کے رہ جاتے ہیں۔
ووہان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹڈی ، جس کے نتائج مولیکیولر تھراپی جرنل میں شائع ہوئے ہیں، اس کی ایک ٹیم کی قیادت گو چھاو جیانگ نے کی۔اس ٹیم نے انجنیئرڈ ایکسوسومز کی بنیاد پر ایک ایکسوسوم-میڈیٹڈ ٹارگٹڈ CRISPR-Cas12a ترسیلی نظام ایجاد کیا۔ایکسوسومز چھوٹے ویسیکلز ہیں جو خلیوں سے خارج ہوتے ہیں اور پروٹینز اور RNA جیسی حیاتیاتی معلومات لے کر آتے ہیں، یہ خلیوں کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتے ہیں۔ Cas12a جسے اکثر "جین سیزرز " کہا جاتا ہے ۔یہ ایک جین ایڈیٹنگ آلہ ہے جو ڈی این اے کو درست طور پر کاٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نئی تھراپی میں ایکسوسومز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے Cas12a کو خلیوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ ایچ ائی وی وائرس، بشمول "خاموش پڑے ایچ ائی وہی وائرس" کو درست طور پر تلاش کیا جا سکے، اور اس کے جینوم کو تباہ کیا جاسکےجس سے ایڈز کا فعال علاج حاصل ہوتا ہے۔ اس کے فوائد میں ٹارگٹ متعین کرنے کی بھرپور صلاحیت، اعلیٰ حفاظتی سطح، اور متعدد مشترکہ چرکے لگانے کی صلاحیت شامل ہیں۔
ایچ آئی وی سے متاثرہ چوہوں اور ایڈز کے مریضوں سے حاصل کردہ خون کے نمونوں کے تجربات میں، اس تھراپی نے طاقتور وائرس کا صفایا کرنے اور مدافعتی نظام کی بحالی کی صلاحیتیں ظاہر کیں۔ ایک تجرباتی گروپ میں، تین چوہوں میں سے دو میں وائرس کا مکمل خاتمہ ہوا۔
تحقیقات کے مطابق، اس تھراپی نے طبی معیار و تقاضوں کے جائزے کو پاس کر لیا ہے



