• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین میں سردی کی شدید لہر برقرار

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-05

    5 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور منگل کو محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور تیز ہواوں کے لیے اپنے نیلی سطح کے موسمی الرٹس کو اپ ڈیٹ کیا، کیونکہ ایک طاقتور سرد ہوا کا سلسلہ ملک کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

    قومی موسمیاتی مرکز کے چیف یانگ شو نان نے بتایا کہ سردی کی یہ لہر پہلے ہی پورے شمالی خطوں کو گھیر چکی ہے اور اب جنوب کی طرف بڑھ رہی ہے۔شمال مشرقی اور شمالی علاقوں، خصوصاً اندرون منگولیا جیسے مقامات پر درجہ حرارت میں 6 سے 10 ڈگری سیلسیس تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کچھ مقامی علاقوں میں یہ کمی 12 سے 14 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گئی ہے۔

    منگل سے بدھ کے دوران سرد ہوا کا یہ سلسلہ مشرق اور جنوب کی طرف پیش قدمی جاری رکھے گا، جس کے ساتھ تیز ہوائیں اور درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔سردی کی یہ لہر جمعرات تک کم ہونا شروع ہو جائے گی تاہم شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود کو گرم رکھنےکا خاص خیال رکھیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر باہر جانا پڑے تو عارضی تنصیبات جیسے اشتہاری بورڈز وغیرہ کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    چین میں موسم کی وارننگ کے لیے چار درجوں پر مشتمل رنگین نظام استعمال ہوتا ہے، جس میں سرخ سب سے شدید خطرے کی علامت ہے، اس کے بعد درجہ بہ درجہ نارنجی، پیلا اور پھر نیلا رنگ آتا ہے، جو نسبتاً کم سطح کی وارننگ کو ظاہر کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان