مقامی وقت کے مطابق 26 جنوری کو ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر لوگوں کی حمایت کی شرح ٹرمپ کی صدارتی مدت میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سروے میں بیشتر جواب دہندگان نے مانا کہ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن کے نفاذ میں "بہت آگے نکل گئی ہے"۔
سروے کے مطابق صرف 39فیصد امریکی بالغوں نے امیگریشن پر ٹرمپ کی کارکردگی کو پسند کیا، جب کہ 53فیصد جواب دہندگان نےاس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً 58فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اپنے اقدامات میں "بہت آگے" جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 90فیصد ڈیموکریٹک جواب دہندگان اور تقریباً 60فیصد آزاد رائے دہندگان کا ماننا ہے کہ قانون کا نفاذ حد سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر ٹرمپ کی شرح حمایت 38فیصد تک گر گئی ہے، جو کہ 12 تا 13 جنوری کو کرائے گئے پچھلے سروے میں 41فیصد سے کم ہے۔ یہ آن لائن سروے اس مہینے کی 23 سے 25 تاریخ تک ملک بھر میں کرایا گیا، جس میں 1,139 امریکی بالغوں سے رائے لی گئی اور اس میں تقریباً 3 فیصد پوائنٹس کی غلطی ممکن ہے ۔



