• صفحہ اول>>تبصرہ

    ایک مختلف راستہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-27

    حال ہی میں وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے زیر قیادت ایک نام نہاد "بورڈ آف پیس" کے قیام کا اعلان کیا، جس کی مستقل رکنیت کی قیمت 1 بلین ڈالر رکھی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً اسی وقت، ٹرمپ نے 66 بین الاقوامی تنظیموں سے امریکا کے انخلا حکم دیا اور عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کی بھی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

    سفارت کاری کو ایک خالص لین دین میں تبدیل کرتے ہوئے جہاں کچھ بھی بغیر قیمت کے نہیں ملتا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی خارجہ پالیسی کو کھلی تجارت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ طاقت نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی تنہائی ہے، کیونکہ امریکا یکطرفہ پن کے دلدل میں مزید گہرا اتر رہا ہے اور باقی دنیا کے ساتھ اس کا تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان