28جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)25 جنوری کو بیجنگ کی سالانہ حکومتی ورک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیو انرجی وہیکلز کے استعمال میں تیزی سے ہونے والے اضافے اور صاف توانائی کے فروغ کی مسلسل کوششوں کی بدولت بیجنگ میں ہوا کے بہترین معیار کا تاریخی ریکارڈ حاصل ہوا ہے۔
بیجنگ کے میئر ین یانگ کے مطابق، 2025میں بیجنگ نے ایک خوبصورت اور ماحول دوست شہر کی بننے کے حوالے سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بیجنگ کی شاہراہوں پر نیو انرجی وہیکلز کی تعداد 1.3 ملین سے تجاوز کر گئی، سبز توانائی شہر کی بجلی کے مجموعے کا 36 فیصد رہی اور صاف ہوا کے دنوں کی تعداد پہلی بار 80 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ PM2.5 کی اوسط سالانہ مقدار، 2025 میں 27 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک کم ہو گئی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.5 فیصد کم ہے اور یہ مانیٹرنگ کے آغاز کے بعد کی سب سے کم سطح بھی ہے۔
شہر کی نیو انرجی وہیکلز کی سالانہ پیداواری صلاحیت 700,000 ہے ۔ 2026 میں بیجنگ میں 30,000 نئے پبلک الیکٹرک چارجنگ سٹیشن بنانے کا منصوبہ ہے، جو کہ معاون بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا۔




