
مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو میں روایتی چینی لالٹین بنانے کے فن کا ماہر 58 سالہ لو من،ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جہاں لالٹین سازی ایک فن اور عبادت ہے ۔ اس کی بنیاد اس کے دادا لوشی رونگ نے رکھی تھی ۔ لو من نے محض 8 برس کی عمر میں اپنے والد سے یہ فن سیکھنا شروع کیا تھا۔ لو من کی پیشہ ورانہ زندگی چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کی ترقی کے ساتھ منسلک رہی ، گزشتہ دہائیوں میں اس نے اس روایتی رسم کو ایک مقامی تقریب سے بتدریج ترقی کرتے ہوئے ایک عظیم جشن میں تبدیل ہوتے دیکھاہے۔ستمبر 2020 میں، اسے چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کا صوبائی سطح کا وارث تسلیم کیا گیا۔ لو من کا کہنا ہے کہ ہر سال اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی لالٹینوں کی پوری کھیپ کو بیچنا میرے بچوں کو رخصت کرنے جیسا ہے۔ جب لو اور اس کے ساتھیوں کی بنائی ہوئی لالٹینیں قدیم نانجنگ کی گلیوں اور راستوں کو روشن کرتی ہیں تو فضا میں تہوار کا ماحول ایک نئی گرم جوشی جگاتا محسوس ہوتا ہے ۔ (شنہوا/لی بو)

21 جنوری6 202۔ لو من ، 40 ویں چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کے دوران ، نانجنگ کے بائی لو جو پارک میں روایتی چینی لالٹین بنا نے میں مصروف ہیں ۔ (شنہوا/ لی بو)

21 جنوری6 202۔ نانجنگ میں لو من ، اپنے سٹوڈیو میں چینی قمری سال کے جانور گھوڑے کی مناسبت سے تیار کردہ لالٹین دکھا رہا ہے۔ (شنہوا/ لی بو)

21 جنوری6 202۔ لو من ، 40 ویں چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کے دوران ، نانجنگ کے بائی لو جو پارک میں روایتی چینی لالٹین بنا نے کی تکنیک سے متعارف کروا رہا ہے ۔(شنہوا/ لی بو)

21 جنوری6 202۔ لو من ، 40 ویں چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کے دوران ، نانجنگ کے بائی لو جو پارک میں لگائی گئیں لالٹینوں کا معائنہ کر رہا ہے ۔(شنہوا/ لی بو)

21 جنوری6 202۔ لو من ، 40 ویں چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کے دوران ، نانجنگ کے بائی لو جو پارک میں لگائی گئیں لالٹینوں کا معائنہ کر رہا ہے ۔(شنہوا/ لی بو)

21 جنوری6 202۔ لو من ، 40 ویں چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کے دوران ، نانجنگ کے بائی لو جو پارک میں اپنی بنائی گئی لالٹینوں کے نصب شدہ ماڈل کے ساتھ ۔(شنہوا/ لی بو)

21 جنوری6 202۔ 40 ویں چن ہوائی لالٹین فیسٹیول کے دوران ، نانجنگ کا بائی لو جو پارک ، لو من کی تخلیق کردہ شاندار روایتی لالٹینوں سے سجا ہوا ہے ۔(شنہوا/ لی بو)



