28 جنوری کو چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کےترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں 2025 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے۔ سال 2025 میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 697 ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے، جو سال 2024 کے مقابلے میں 14.2 فیصد زیادہ ہے اور ایک تاریخی بلند ترین سطح ہے۔ ان میں 335 ملین مین لینڈ کے رہائشی، 279 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 82.035 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 15.1 فیصد، 10.1 فیصد اور 26.4 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔2025 میں ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں غیرملکیوں کی جانب سے 30.08 ملین ٹرپس دیکھے گئے، جو چین میں تمام غیرملکی ٹرپس کا 73.1 فیصد بنتے ہیں، اور اس میں سال بہ سال 49.5 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



