• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان اور چین کے تعلقات میں ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ تاریخی ورثے بھی شامل ہیں ، خلیل ہاشمی

    (CRI)2026-01-28

    چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ایک نمائش کا افتتاح کیا جس کا عنوان تھا "پاکستان کی تاریخ، ورثے اور تنوع کی تصویری جھلکیاں"۔ یہ نمائش پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں  سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی ۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان  تعلقات کی پائیداری اوراس کی  مضبوطی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پچھترویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز اسی ماہ بیجنگ میں ہوا، جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ہمراہ سالگرہ کے باضابطہ لوگو کی مشترکہ طور پر نقاب کشائی کی۔

     خلیل ہاشمی نے کہا کہ نمائش میں پیش کیے گئے تصویری مجموعے پاکستان کی قدیم تہذیبی جڑوں، اسلامی ورثے، تحریکِ آزادی، جغرافیے اور قدرتی مناظر، تاریخی عمارات، مذہبی فنِ تعمیر، فنون و سائنس، کھیلوں، زبانوں اور پاکستان میں رہنے والی مختلف قومیتوں پر مبنی ایک بصری سفر پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کو ایک کثیرالجہت اور ارتقا پذیر تہذیب کے طور پر نمایاں کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ہم آہنگیوں کی بھی نشاندہی کی، جن میں گندھارا آرٹ جیسے مشترکہ تاریخی ورثے شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان