• صفحہ اول>>دنیا

    ٹرمپ ایران پر نیا بڑا حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں، امریکی ذرائع

    (CRI)2026-01-29

    امریکہ کی جانب سے 28 جنوری کو دی گئی معلومات کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ "ایران پر نیا بڑا حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں" ۔

    ذرائع کے مطابق ٹرمپ ایرانی رہنماؤں اور سیکیورٹی حکام کے خلاف فضائی حملوں کے علاوہ ایرانی جوہری تنصیبات اور سرکاری اداروں پر حملوں سمیت دیگر آپشنز پر غور کررہے ہیں تاہم اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 28 جنوری کو سوشل میڈیا پر امریکی صدر ٹرمپ کی نئی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور ایرانی سرزمین، فضائی حدود اور علاقائی پانیوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے ہمیشہ باہمی مفادات پر مبنی "مساوی اور منصفانہ" جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن صرف اس شرط پر کہ مذاکرات مساوی سطح پر ہونے چاہیئں اور ان کے ساتھ کسی قسم کا جبر، خطرہ یا دھمکی نہیں ہونی چاہیے۔

    ویڈیوز

    زبان