• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں علاقائی مسائل پر اختلافات برقرار ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    (CRI)2026-01-29

    مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس جنوری کو، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یوکرین کے مسلے پر امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت جاری ہے، لیکن یوکرین کی سرزمین کے معاملے پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ مسئلہ موجودہ مذاکرات میں چند اہم رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔"

    روبیو نے کہا کہ امریکہ کو کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے "سیکیورٹی گارنٹی" فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی حکام کی شرکت کا امکان ہے۔

    ویڈیوز

    زبان