• صفحہ اول>>دنیا

    ایران کے ساتھ بات چیت کا منصوبہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    (CRI)2026-01-30

    مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر میں میڈیا کو بتایا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایران کے ساتھ بات چیت کا ارادہ کر رہے ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ رابطے اور بات چیت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی شرائط مانے۔

    ٹرمپ نے اس مخصوص شخص کا انکشاف نہیں کیا جس سے انہوں نے بات کی تھی، لیکن یہ واضح کیا کہ انہوں نے ایران سے دو مطالبات کیے ہیں۔ ایک یہ کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں، اور دوسرا یہ کہ ایران میں احتجاج کرنے والوں پر ظلم و تشدد اور قتل بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں تبدیلی لانا ہوگی۔

    ویڈیوز

    زبان