• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی تجرباتی پیش رفت،  انسان نما روبوٹ  سیٹلائٹ سے منسلک

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-30

    30جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں ، کمرشل سپیس انڈسٹری پروموشن ایونٹ میں کیے جانے والی ایک کامیاب تجرباتی مظاہرے میں ، انسان نما روبوٹ کو براہ راست زمین کے ذیلی مدار میں موجود سیٹلائٹ سے منسلک کیا گیا۔ بیجنگ انوویشن سینٹر آف ہیومنائیڈ روبوٹس یا ایکس ہیئومنائیڈ کے تیارکردہ انسان نما روبوٹ "تھئین کھنگ" نے گلیکسی سپیس کے ایک انٹرنیٹ سیٹلائٹ کے ساتھ ایک مستحکم رابطہ قائم کیا، جس سے روبوٹ کے بصری ڈیٹا کی ہم وقتی ترسیل ممکن ہوئی ۔ یہ کامیابی ، روبوٹس کو کسی زمینی نیٹ ورک پر انحصار کیے بغیر، دور دراز علاقوں میں خود مختاری سے کام کرنے کے قابل بناتی ہے ۔

    ایکس ہیومینائیڈ کے مطابق، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ ہے۔ یہ چین کا بھی پہلا موقع تھا جب ایک ہیومینائیڈ روبوٹ ایک ذیلی مدار کے سیٹلائٹ، ایک مقامی طور پر تیار کردہ سمارٹ فون اور ایک کمپیوٹر ٹرمینل سے بیک وقت منسلک ہوا۔ روبوٹ نے ایک بغیر پائلٹ گاڑی سے ایک دستاویز وصول کی اور اسے بلا تاخیر ، بیجنگ کے مضافاتی علاقے میں ایک نئے تعمیر شدہ ایرو سپیس انڈسٹریل پارک میں پہنچایا۔

    سیٹلائٹ انٹرنیٹ، روبوٹ کو سیلولر یا وائی فائی نیٹ ورکس پر انحصار سے آزاد کر سکتا ہے۔ روبوٹ، دور دراز پہاڑی علاقوں، سمندری جزائر، یا قدرتی آفات سے متاثرہ امداد کے منتظر مقامات پر، جہاں بھی سیٹلائٹ کوریج دستیاب ہو رئیل ٹائم میں آن لائن مواصلات برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان