2 فروری کو، چین کے شمال مغربی خطے میں سب سے زیادہ اونچائی پر قائم ونڈ پاور پروجیکٹ - ہوا ننگ اکچی کاؤنٹی 300,000 کلو واٹ ونڈ پاور پروجیکٹ- کی ونڈ ٹربائنز کی پہلی کھیپ کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کزیلسو کرغیز خود اختیار پریفیکچر میں واقع ہے۔پروجیکٹ کی سب سے زیادہ اونچائی 3,700 میٹر ہے، یوں یہ چین کے شمال مغربی علاقوں میں تعمیرشدہ سب سے زیادہ اونچائی والا ونڈ پاور پراجیکٹ ہے۔ مکمل طورپر آپریشنل ہونے کے بعد، اس منصوبے سے سالانہ اوسطاً 610 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو بیس ہزار گھرانوں کی سالانہ بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ پانچ لاکھ ٹن سے زیادہ کم کرنے کے مساوی ہے۔



