• صفحہ اول>>تبصرہ

    چین کی جدیدیت کا مطالعہ ،50ہزار کلومیٹر ہائی سپیڈ ریل کے ذریعے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-02

    شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کے شی آن – یان آن ہائی سپیڈ ریلوے کے پل پر سے گزرتی ہوئی ہائی سپیڈ ٹرین (تصویر۔ شین جیا پھینگ)

    شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کے شی آن – یان آن ہائی سپیڈ ریلوے کے پل پر سے گزرتی ہوئی ہائی سپیڈ ٹرین (تصویر۔ شین جیا پھینگ)

    حالیہ دنوں ایک امریکی میڈیا ادارے نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین کا 50,000 کلومیٹر سے زائد کا فعال ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک ایک نیا عالمی معیار تشکیل دیتا ہے اور چین کا تجربہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی کوشش کرنے والے دیگر ممالک کے لیے ایک مفید حوالہ فراہم کرتا ہے ۔

    یہ سنگ میل عددی اہمیت سے آگے بڑھ چکا ہے۔ یہ چین کے جدیدیت کے سفر میں ،ایک اہم مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے اور دنیا کو چین کے گورننس کے طریقہ کار اور اس کے ترقیاتی ماڈل کے پیش کردہ حقیقی مواقع کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    50,000 کلومیٹر کا نیٹ ورک چین کی طویل مدتی منصوبہ بندی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ریلوے منصوبوں کے لیے درکار طویل وقت اور بڑی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے، مستقبل پر مبنی حکمت عملیوں نے منظم ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔2004 میں درمیانے اور طویل مدتی ریلوے نیٹ ورک منصوبے کے پہلے ایڈیشن کے ذریعے، تیز رفتار ریلوے کی ترقی کے لیے ایک واضح فریم ورک فراہم کیا گیا، 2008 میں اس کی بہتری اور 2016 میں "آٹھ عمودی اور آٹھ افقی" لائنوں کی تجویز کے ساتھ اس کے مزید اپ گریڈنگ تک ، چین کی ہائی سپیڈ ریلوے کی ترقی عملی طور پر ثابت کرتی ہے مستقل مزاجی کسے کہتے ہیں۔

    اس تمام تر عمل کے دوران ، چین نے قومی سطح پر وسائل کو متحرک کرنے کے لیےنئے نظام کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا، اداروں، جامعات، تحقیقاتی اداروں، اور صارفین کو یکجا کیا، اور دنیا کی سب سے بڑی ہائی اسپیڈ ریل مارکیٹ کو جدت کے لیے سب سے زیادہ متحرک محرک میں تبدیل کر دیا۔اس ادارتی جاتی قوت نے چین کو تکنیکی رکاوٹوں پر قابو پانے اور "انٹیلیجنٹ اینڈ گرین ریلوے سسٹم " کے شعبوں میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کا موقع دیا۔

    انڈونیشیا  میں جکارتا- باندونگ  ہائی سپیڈ ریلوے کا فضائی منظر ( تصویر۔ شی جیا من)

    انڈونیشیا  میں جکارتا- باندونگ  ہائی سپیڈ ریلوے کا فضائی منظر ( تصویر۔ شی جیا من)

    بین الاقوامی میڈیا ،چین کی کامیابیوں کو اس کی غیر معمولی توجہ کے ساتھ منسوب کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ یہ طرزِ فکر ہے جس میں ایک ملک اگلی صدی کے لیے تعمیر کرنے کا سوچتا ہے نہ کہ اگلے انتخابات کے لیے ۔ ایسے میں کہ جب کچھ قومیں طویل مدتی بنیادی ڈھانچے پر ، قانون سازی کی رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہیں، چین نے مستقل پالیسی میں استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔ انتخابی وقت کی حدود سے آگے بڑھنے کی یہ صلاحیت ہی اس کی ترقی کی خاصیت بن گئی ہے۔

    50,000 کلومیٹر کا سنگ میل ،چین کے عوام پر مرکوز نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران، شمال مغربی چین کی فُوپھنگ، وسطی چین کی بادونگ، اور جنوبی چین کی لانگ جو سمیت 128 کاونٹیز نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیز رفتار ریلوے تک رسائی حاصل کی۔ حال ہی میں فعال ہونے والی شی آن-یان آن ہائی اسپیڈ ریلوے کی مثال لیجیے،یہ لائن چینی انقلاب کا گہوارہ مانے جانے والے یان آن کو ،نیشنل ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک سے جوڑتی ہے، جس سے سفر کے وقت میں نمایاں کمی آتی ہے اور بڑے بازاروں تک رسائی بہتر ہوتی ہے۔اس سے لوچھوان کے سیب اور فُوپھنگ کے پرسمن کیک اب وسیع تر صارفین تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ راستے کے ساتھ نئےصنعتی تعاون بھی سامنے آرہے ہیں ۔

    15 جنوری 2026 ۔ شنگھائی-چھونگ چنگ-چھنگ دو ہائی سپیڈ ریلوے کے یانگ جو سیکشن پر، ایک بیم لانچنگ مشین تعمیراتی سائٹ پر پری کاسٹ باکس گرڈرز منتقل کررہی ہے۔ (تصویر/مینگ دی لونگ)

    15 جنوری 2026 ۔ شنگھائی-چھونگ چنگ-چھنگ دو ہائی سپیڈ ریلوے کے یانگ جو سیکشن پر، ایک بیم لانچنگ مشین تعمیراتی سائٹ پر پری کاسٹ باکس گرڈرز منتقل کررہی ہے۔ (تصویر/مینگ دی لونگ)

    چین دور دراز علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں ہائی سپیڈ ریلوے کو وسعت دیتے ہوئے علاقائی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ در ہا ہے۔ یہ عزم کہ جدیدیت کے راستے پر کوئی پیچھے نہیں رہ جائے گا، ملک بھر میں ٹھوس ترقیاتی تبدیلی کا موجب بن رہا ہے ۔ ریلوے کی اہمیت صرف ٹریک کی توسیع میں نہیں ہے، بلکہ رابطے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں بھی ہے۔ آج، چین کی ریلویز عالمی جدیدیت کی رفتار میں مزید قوت شامل کر رہی ہیں ۔

    جکارتا – بان دونگ ہائی سپیڈ ریلوے نے انڈونیشیا کے ہائی سپیڈ ریلوے کی ترقی کے طویل مدتی ہدف کو حقیقت بنادیا ہے ، جس سے اس راستے کے ساتھ ساتھ صنعتی کلسٹرز کی ترقی میں بھی تیزی آئی ہے۔ چین–لاوس ریلوے نے لاوس کو ایک سمندر سے گھرا ملک ہونے سے ، زمین سے منسلک ملک بننے میں مدد دی ہے، جس سے 100,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ مومباسا–نیروبی ریلوے نے مشرقی افریقا کے ٹرانسپورٹیشن حب کو دوبارہ تشکیل دیا ہے، راستے کے ساتھ عوامی فلاحی پروگرامز اور کمیونٹی کی ترقی کے ذریعے معیارِ زندگی میں بہتری آئی ہے۔ چین–قرغزستان–ازبکستان ریلوے جو اس وقت تعمیر کے مراحل میں ہے، یوریشیائی براعظم میں رابطے کا ایک نیا وژن پیش کر رہی ہے۔

    چینی جدید یت کا مقصد صرف چین کے لیے ترقی حاصل کرنا نہیں ہے؛ بلکہ یہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے کر عالمی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھاتی ہے۔جیسے کہ کینیا کے ذرائع ابلاغ نے نشاندہی کی ہے کہ چین کی جدیدیت کی کہانی شراکت داری کو طبقاتی تقریق پر فوقیت دیتی ہے اور تعاون کو انحصار پر ترجیح دیتی ہے، اور اس طرح گلوبل ساوتھ ممالک کے لیے ایک منفرد اور وسیع ہوتے اہم فریم ورک کی پیشکش کرتی ہے۔

    چین کی کامیابیاں دنیا کے ساتھ بانٹی جاتی ہیں۔ خاکوں کو حقیقت میں بدلنا اور تصورات کو حقیقی نتائج میں تبدیل کرنا، صرف ٹریک مائلیج بڑھانے کے لیے نہیں ہے بلکہ اس سے عالمی معیار اور مشترکہ خوشحالی کے راستے بھی نمایاں ہوتے ہیں۔

    کھلے پن اور سب کے لیے جیت اور فوائد کے ذریعے، چین انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل میں مسلسل تحریک و رفتار فراہم کرتا آرہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان