• صفحہ اول>>کاروبار

    کاروباری  شعبے میں اپیک کے "چینی سال" کی پہلی سرگرمی کا انعقاد

    (CRI)2026-02-09

    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 7 سے 9 تاریخ تک، 2026 ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن بزنس ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اپیک کے "چینی سال" کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اہم کاروباری سرگرمی بھی تھی ، جس میں اپیک کی 21 معیشتوں کے نمائندوں اور ماہرین سمیت 200 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران، ایشیا پیسفک کے کاروباری حلقوں نے علاقائی اقتصادی انضمام، پائیدار ترقی، ڈیجیٹل جدت اور رابطہ سازی کے چار اہم شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور متعدد تعمیری تجاویز پیش کیں۔

    چینی نمائندوں نے اجلاس میں ایشیا پیسفک فری ٹریڈ زون کی تعمیر کی حمایت پر زور دیا،"مصنوعی ذہانت پلس" جیسے جدید شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور منصوبہ جاتی تعاون کی وکالت کی، اور سبز توانائی کی منتقلی، پائیدار زرعی ترقی، سرحد پار ادائیگیوں میں سہولت، اور عوامی روابط کے فروغ سمیت مختلف امور پر ٹھوس تجاویز پیش کیں۔

    ویڈیوز

    زبان