13 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن) 4 فروری 2026 کو چین کے صوبے سیچوان کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو میں ، جائنٹ پانڈا کی افزائش و تحقیق کے مرکز میں جشنِ بہار کی خوشی میں ایک گروپ ایونٹ منعقد کیا گیا ۔ جائنٹ پانڈا کے تیس ننھے بچے، چھنگ دو میں چین کے جائنٹ پانڈا کے تحفظ و تحقیق کے مرکز اور جائنٹ پانڈا کی افزائش و تحقیق کے مرکز میں جمع کیے گئے تاکہ جشنِ بہار کی مبارک باد پیش کی جا سکے۔اس موقع پر ان بچوں کی شرارتوں اور کھیل کود میں مشغول ہونے نے لوگوں کے دل موہ لیے۔
2025 میں جائنٹ پانڈا کی افزائش کے مراکز میں کل 45 بچے پیدا ہوئے تھے ۔










