• صفحہ اول>>دنیا

    فلپائن کی نائب صدر سارہ ڈوٹیرتے کا  2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

    (CRI)2026-02-19

    فلپائن کی نائب صدر سارہ ڈوٹیرتے نے 18 فروری کو اعلان کیا ہے کہ وہ 2028 میں ہونے والے فلپائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔ سارہ ڈوٹیرتے، فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرتے کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اسی روز منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کا انتخابی منشور حکومتی گورننس کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی خدشات کا عملی حل پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا ۔ فلپائن کے آئین کے مطابق صدر کی مدتِ صدارت چھ سال ہوتی ہے اور دوبارہ انتخاب کی اجازت نہیں ہے۔ موجودہ صدر کی مدتِ صدارت 2028 میں مکمل ہو جائے گی۔

    ویڈیوز

    زبان