• صفحہ اول>>دنیا

    جوہری طاقت کا "تھری اِن ون" فروغ ہماری اولین ترجیح رہے گا،   پیوٹن

    (CRI)2026-02-24

    مقامی وقت کے مطابق 23 فروری کو روس میں "یومِ محافظینِ وطن" منایا گیا۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روس بین الاقوامی صورتِ حال کی پیش رفت اور خصوصی فوجی آپریشن سے حاصل ہونے والے جنگی تجربات کی بنیاد پر بری اور بحری افواج کی بڑے پیمانے پر مضبوطی کا عمل جاری رکھے گا۔

    پیوٹن نے زور دیا کہ جوہری طاقت کا "تھری ان ون" فروغ ہماری اولین ترجیح رہے گا ۔ان کے مطابق جوہری قوت روس کی سلامتی کی ضمانت ہے اور عالمی طاقت کے توازن کو مؤثر طور پر برقرار رکھنے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس اپنی تمام مسلح افواج کی استعداد، جنگی تیاری، نقل و حرکت کی صلاحیت اور کسی بھی پیچیدہ حالات میں کارروائی کی اہلیت کو جامع طور پر بہتر بنائے گا، اور جدید ہتھیاروں کے نظام کی تحقیق و ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔

    ویڈیوز

    زبان