• صفحہ اول>>دنیا

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی امریکہ سے تعاون کرنے اور تجارتی پابندیاں کم کرنے کی اپیل

    (CRI)2026-02-26

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے 25 تاریخ کو امریکہ کے 2026 کے آرٹیکل فور مشاورتی بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری تعاون کرے، غیر منصفانہ تجارتی کاروائیوں کے حوالے سے خدشات کو ختم کرے، اور ایسی تجارتی پابندیوں میں کمی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے جن کے منفی بین الاقوامی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جب قومی سلامتی کی وجوہات کی بنیاد پر محصولات اور بر آمدی کنٹرول سمیت تجارتی اور سرمایہ کاری اقدامات کیے جائیں تو یہ پالیسیاں محدود دائرے میں رہنی چاہئیں تاکہ ان اقدامات کے ملکی اور غیر ملکی منفی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محصولات میں اضافہ پیداواری وسائل کو خراب کرنے والا اقدام ہے، جو عالمی سپلائی چین کو متاثر کرتا ہے اور عالمی تجارت کے فوائد کو نقصان پہنچاتا ہے، اور اس سے لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی حکومت نے 2025 کے آغاز میں وسیع پیمانے پر کسٹمز ڈیوٹیز بڑھانے کی پالیسی نافذ کرنا شروع کی، جس سے عالمی تجارتی نظام میں خلل پیدا ہوا اور امریکی برآمدات کے بازار میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

    ویڈیوز

    زبان