• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت ، حتمی معاہدے کے امکانات ابھی واضح نہیں

    (CRI)2026-02-27

    26 تاریخ کو جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مثبت پیش رفت کی ہے، اور بات چیت اب معاہدے کے بنیادی فریم ورک کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

    عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کا یہ دور دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی تاریخ کا سب سے سنجیدہ دور تھا۔ اگرچہ کچھ اختلافات باقی ہیں لیکن کئی اہم مسائل پر دونوں اطراف کے موقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور فریقین نے معاہدے تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس نے واضح طور پر پابندیوں کے خاتمے اور عملی نفاذ کے طریقۂ کار سے متعلق اپنے ٹھوس مطالبات پیش کر دیے ہیں۔

    فی الحال، اس حوالے سے واضح مثبت جائزے ایران اور ثالثی کرنے والے ملک عمان کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں۔ امریکہ نے، خصوصاً صدارتی سطح پر، ابھی تک مذاکرات کے بارے میں اپنا ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔تاہم، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا یہ مذاکرات آنے والے دنوں یا اس سے زائد عرصے میں کسی باقاعدہ اور قابلِ نفاذ معاہدے کی صورت اختیار کر پاتے ہیں یا نہیں۔

    ویڈیوز

    زبان