• صفحہ اول>>دنیا

    امن اور علاقائی سالمیت کے معاملات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے, صدرِ پاکستان

    (CRI)2026-02-27

    27 فروری کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت کے معاملات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    اسی دن پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے لیکن قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستانی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ افواجِ پاکستان کسی بھی طرح کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کی امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گی۔

    واضح رہے کہ 26 فروری کی شام پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس دوران 36 افغان عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جب کہ افغانستان نے 55 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 27 فروری کی علی الصبح پاکستان کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی، اور جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    ویڈیوز

    زبان