26 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کردہ میڈیا بیان میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پار حالیہ جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں انتونیو گوتریس نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ اختلافات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
گزشتہ چند روز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے بعض سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دریں اثنا 27 فروری کو پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف "کھلی جنگ" کا آغاز کر دیا ہے۔



