• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کا کوانٹم کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم، اوریجن پائلٹ، اب عوامی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-27

    27 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی 26 فروری کی رپورٹ کے مطابق، چین کا اپنا تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم اوریجن پائلٹ، ڈاؤن لوڈ کے لیے باضابطہ طور پر دستیاب ہے۔

    یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ترقیاتی رکاوٹوں کو نمایاں طور پر کم کرے گا اور چین کے کوانٹم کمپیوٹنگ کے نظام کی خود مختار ترقی کو تیز کرے گا۔یہ سسٹم حہ فے میں قائم اوریجن کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے خود تیار کیا ہے، اور یہ پہلی بار 2021 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ متعدد تبدیلیوں اور اپ گریڈنگ کے بعد، اب یہ آپریٹنگ سسٹم ایک جدید پلیٹ فارم کے طور پر ترقی کر چکا ہے جو سپر کنڈکٹر، آئن ٹریپ اور نیوٹرل ایٹم کوانٹم پروسیسرز جیسے اہم تکنیکی پاتھ ویز کی معاونت کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم اس وقت اوریجن وکھونگ سیریز کے کوانٹم کمپیوٹرز پر نصب اور فعال ہے۔

    کوانٹم کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ،وسائل کی منصوبہ بندی اور سافٹ ویئر-ہارڈ ویئر کے مشترکہ انتظام جیسےبنیادی افعال کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس میں متوازی کوانٹم ٹاسک پروسیسنگ اور خودکار کیوبٹ کیلیبریشن جیسی اہم صلاحیتیں بھی موجود ہیں، جو کوانٹم کمپیوٹرز کی مجموعی عملیاتی کارکردگی کو نمایاں طور پر بڑھاتی ہیں۔

    اپنے متحدہ پروگرامنگ انٹرفیس اور معیاری ڈرائیونگ سسٹم کو کھول کر، اوریجن پائلٹ بنیادی کوانٹم کمپیوٹنگ سافٹ ویئر میں تکنیکی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے، جس سے تحقیقاتی اداروں، کالجز اور دنیا بھر کے ڈویلپرز کو چین کے تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔

    اوریجن پائلٹ ڈیوییپمنٹ ٹیم کے رہنما ڈو مینگ ہان کے مطابق، اوریجن کوانٹم کی سرکاری ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد، صارفین مختلف فزیکل کوانٹم چپس سے مؤثر طریقے سے جڑ سکتے ہیں اور QPanda جیسے خود مختار فریم ورک کی بنیاد پر کوانٹم پروگرامنگ کر سکتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان