9مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے مرکزی بینک نے "آسودہ ثقافت"کی عکاسی کرنے والے یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں دل کی شکل کے دو سکے شامل ہیں۔
پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق،سونے اور چاندی کے تین تین سکوں پر مشتمل چھ سکوں کا یہ سیٹ ، 10 مئی کو فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔
سکوں پر "جِی شیانگ" کندہ ہے ، چینی زبان میں اس کا مطلب خوش قسمتی ہے۔ اس کے ساتھ خوش قسمتی سے منسلک روایتی نمونے ، ملک کا نام اور سال بھی درج ہے۔
دل کی شکل کا 3 گرام سونے کا سکہ 50 یوان (تقریباً 7.3 امریکی ڈالر) کاہے ،جب کہ دل کی شکل کا 30 گرام چاندی کا سکہ 10 یوان کا ہے ۔
ان خصوصی سکوں کو 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اس کے بعد سے ہرسال ان کا اجرا کیا جاتا ہے،ان میں خاص طور پر دل کی شکل کے سکوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔




