معروف امریکی اسکالر اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکس نے ایک حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اسرائیل کو اپنی پالیسیوں میں مداخلت کی اجازت دینے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر امریکہ " انکار " کرے تو اسرائیل اپنی جنگ جاری نہیں رکھ سکے گا۔
جیفری سیکس نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیل کی تمام عسکری اور جنگی کارروائیاں فاشزم ہی ہیں۔ یہ وہ لفظ ہے جسے خود اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹریچ نے استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس خطے میں مسلسل لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ اس کی فوجی طاقت اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کئی گنا کم ہے، لیکن وہ امریکی ہتھیاروں، مالی امداد اور سفارتی تحفظ کی وجہ سے ایسا کر پا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ"امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان تمام قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے جن کا مقصد اسرائیل کو دوبارہ بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانا تھا۔"



