• صفحہ اول>>دنیا

    حماس کا غزہ پٹی کی حکمرانی سونپنے پر آمادگی کا اعادہ

    (CRI)2026-06-03

    مقامی وقت کے مطابق 2 جون کو، حماس نے کہا کہ اس کی جانب سے غزہ پٹی کی حکمرانی سونپے جانے سے انکار سے متعلق بیرونی دعوے "غلط اور گمراہ کن" ہیں۔ حماس کے مطابق، اس طرح کے بیانات کا مقصد اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیوں کی پردہ پوشی ہے ۔

    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسی دن کہا کہ حماس قاہرہ میں طے پانے والی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو سیکیورٹی سمیت تمام انتظامی امور سونپنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس کمیٹی کے فرائض انجام دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل اور امریکی قیادت میں قائم نام نہاد "امن کمیٹی" کے غزہ میں سینئر نمائندے نیکولائی ملادینوف ہیں، جنہوں نے متعلقہ مذاکرات میں متعدد مسائل کو ایک ساتھ جوڑ کر مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان