چار جون کی سہ پہر ، لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت نے دورہ چین کے دوران چائنا اسپیس ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔
تھونگلون کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے خلائی پروگرام میں تعاون اب شروع ہوا ہے، لیکن اس سے قبل چین لاؤس کے 30 خلائی ماہرین کو تربیت فراہم کر چکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاؤس کا خلائی شعبہ بھی چین کی مدد اور تعاون سے ضرور ترقی کرے گا۔
اسی دن، تھونگلون نے اپنے دستخط شدہ مضمون میں بھی زور دیا کہ لاؤس ہمیشہ کی طرح چین کے ساتھ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے حوالے سے پرعزم رہے گا۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ اس دورے میں انہوں نے دیکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی و تکنیکی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے اور یہ مسلسل اعلی معیا ر اور اعلی سطح کے چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو نئی توانائی فراہم کر رہا ہے۔



