• صفحہ اول>>دنیا

    اگر   معاہدہ طے پا گیا تو ایران کے  رہبر اعلی  سے ملاقات سے انکار نہیں کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    (CRI)2026-06-05

    مقامی وقت کے مطابق 4 جون کو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکہ اور ایران کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں، تو وہ ایران کے نئے رہبر اعلیٰ سے ملاقات کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے ۔ انہوں نے دوبارہ کہا کہ امریکہ کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کی گئی کارروائی نے متعلقہ تنصیبات کو 'مکمل طور پر تباہ' کر دیا ہے۔

    امریکی صدر کا کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران سے معاہدہ کیے بغیر بھی ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسپٌیس فورس ایران کے اعلی افزودہ یورینیم والی جوہری تنصیبات کے ملبے کی قریبی نگرانی کر رہی ہے، اور اگر کوئی اس کے قریب آیا تو ضروری کارروائی کی جائے گی۔

    ویڈیوز

    زبان