5 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے آنہوئی کے مشرق میں دریائے یانگسی اور دریائے چھنگ یی کے سنگم پر واقع ، جنوبی آنہوئی کی ثقافت سے متاثر شہر ووہو ، ایک مضبوط صنعتی بنیاد پر قائم ہے۔ چین کے بڑے صنعتی شہروں میں سے ایک ہونے کے ناطے، وو ہو نے روایتی پیداوار سے جدید صنعتوں کی طرف ایک شاندار تبدیلی کی ہے۔ ثقافتی ورثے سے لے کر صنعتی جدت تک، "وو ہو ، اڑان بھر رہا ہے" چینی انٹرنیٹ پر زبان زد عام جملہ ہے ، بالکل ایسے ہی لگتا ہے جیسے خوشی کے اظہار کے لیے کہا گیاہو کہ " وو ہوو ، چلو چلیں "، یہ اظہار " وو ہوو ! اس شہر کی تیز رفتار ترقی کو عمدگی سے بیان کرتا ہے۔
جہاں شہر پانی سے ملتا ہے، زندگی ایک نرم تال سے ہم آہنگ ہو جاتی ہے۔
ووہو میں ، روایتی غیر مادی ثقافتی ورثہ اپنے عروج پر ہے، نئی توانائی کی گاڑیاں عالمی منڈیوں میں پہنچ رہی ہیں، انٹیلی جنٹ روبوٹ روزمرہ زندگی میں خدمات فراہم کر رہے ہیں اور دیہی ہوا بازی خوابوں کو حقیقت بنانے میں مدد کر رہی ہے۔ "ووہو ، اڑان بھر رہا ہے" صرف ایک انٹرنیٹ کا جملہ نہیں ہے — یہ شہر کی جامع ترقیاتی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔



