• صفحہ اول>>دنیا

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر متعدد میزائل حملے

    (CRI)2026-06-08

    ایرانی ذرائع کے مطابق ، 7 جون کی رات ایران نے اسرائیل کی جانب میزائلوں کی تیسری لہر فائر کی۔ 8 اپریل کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل کے خلاف ایران کا یہ پہلا براہِ راست حملہ ہے۔

    ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر نے ہفتے کی شام جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل نے متعدد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکہ کی خاموش حمایت اور رضامندی کے ساتھ لبنان پر حملوں میں شدت پیدا کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایران پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ اگر بیروت کے نواحی علاقوں پر حملے جاری رہے تو وہ اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 جون کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ "مذاکرات کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا"۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج ہائی الرٹ پر ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر کیے گئے حالیہ حملے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ "میں اس معاملے پر خوش نہیں ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حتمی معاہدے تک پہنچنے میں اب بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ "موجودہ صورتحال کے باعث یہ معاہدہ ناکام ہو جائے۔"

    ویڈیوز

    زبان