چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 5 جون کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کو درپیش ایک نیا چیلنج ہے۔ مصنوعی ذہانت بڑی طاقتوں کی اجارہ داری نہیں ہے اور نہ ہی اسے محاذ آرائی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔چین رواں سال جولائی میں شنگھائی میں 2026 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ امید ہے کہ تمام فریق اس کانفرنس سے فائدہ اٹھا کرتفصیلی تبادلہ خیال اور مکالمے کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کو مضبوط بنائیں گے اور بنی نوع انسان کی بھلائی کے لیے مصنوعی ذہانت کی خدمات کو فروغ دیں گے۔



