
شمال مغربی چین کے صوبے گانسو کی ڈسٹرکٹ وو دو میں اگائے گئے سیاہ زیتون چین کے صوبے گانسو کے پریفیکچر سطح کے شہر لونگنان کی ڈسٹرکٹ وودو ، زیتون کی کاشت کے لیے چین کے اہم ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور یہاں کی زیتون کی صنعت ملک میں پیمانے، پیداوار اور اقتصادی منافع میں سب سے آگے ہے۔ 2025 تک ڈسٹرکٹ وودو میں، زیتون کی کاشت کا رقبہ تقریباً 42,800 ہیکٹر تک پہنچ چکا تھا ، جس کی کل پیداوار ی مالیت چار ارب یوان (تقریباً 591 ملین امریکی ڈالر) تھی۔وودو ڈسٹرکٹ نے ایک جامع صنعتی سلسلہ تشکیل دیا ہےجس میں زیتون کا تیل، ہیلتھ سپلیمنٹس اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات سمیت 10 بڑے درجوں میں زیتون کی 80 سے زائد مصنوعات دستیاب ہیں۔(شنہوا)

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں، زیتون کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنی میں زیتون کے تیل سے بنے اچار اور چٹنیاں ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں، زیتون کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنی میں زیتون کے تیل کی مختلف اقسام کے نمونے رکھے گئے ہیں ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں، زیتون کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنی میں زیتون کا تیل ذخیرہ کرنے کے بڑے ٹینکس ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں، زیتون کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنی میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے زیتون کے تیل سے بنائی گئی مصنوعات ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں، زیتون کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنی میں، زیتون کا تیل پیکنگ کے لیے تیار ہے ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں، زیتون کی پروسیسنگ کرنے والی کمپنی میں زیتون کے تیل کی پروڈکشن لائن پر کام جاری ہے ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )

7 جون 2026۔ وودو ڈسٹرکٹ میں زیتون کے باغ میں درختوں پر لگے کچے زیتون ۔(شنہوا۔ دوان جو لی )



