• صفحہ اول>>کاروبار

    SAIC موٹرز کا جنرل موٹرز کے ساتھ مشترکہ منصوبے کی تجدید کا معاہدہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-06

    28 مئی 2026۔ شنگھائی میں SAIC موٹر کی جانب سے دس کروڑویں گاڑی کی ترسیل کے موقع پر لی گئی تصویر۔ (شنہوا/فانگ ژحہ)

    28 مئی 2026۔ شنگھائی میں SAIC موٹر کی جانب سے دس کروڑویں گاڑی کی ترسیل کے موقع پر لی گئی تصویر۔ (شنہوا/فانگ ژحہ)

    6 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 5اگست کو، چینی آٹومیکر SAIC موٹر اور جنرل موٹرز (GM) نے اپنے مشترکہ منصوبے کی شراکت داری میں 20 سال یعنی 2047 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شراکت داری کی تجدید تقریباً 30 سال کے کامیاب تعاون کی بنیاد پر ہے۔ دونوں کمپنیز نے گلوبل آٹوموبائل انڈسٹری میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے پس منظر میں چینی آٹوموٹیو مارکیٹ کی طویل مدتی قدر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    دونوں کمپنیز کے شیئر ہولڈرز، ٹیکنالوجی میں مزید تحقیق و ترقی(R&D)، سپلائی چین اور عالمی مارکیٹ کے وسائل کو ہم آہنگ کریں گے، جب کہ SAIC جنرل موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ کی انٹیلی جنٹ اور برقی منتقلی، مقامی جدت، عالمی منصوبہ بندی اور طویل مدتی ترقی کے لیے مسلسل معاونت فراہم کریں گے۔

    جوائنٹ وینچر کمپنی 2030 تک نئی توانائی کی گاڑیوں کے کم از کم 30 ماڈلز متعارف کروائے گی، جس سے چین میں اس کی نیو انرجی برینڈز کی صف میں شامل ہونے کی رفتار تیز ہوگی۔ کمپنی سمندر پار بھی نئی توانائی کی گاڑیوں کے کاروبار میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائے گی۔ اکتوبر میں بیوک کا ماڈل بیوک الیکٹرا ای باضابطہ طور پر اوور سیز مارکیٹس میں برآمد کیا جائے گا، جو بیوک برینڈ اور کمپنی کی طرف سے اوور سیز مارکیٹس میں پہنچنے والی پہلی "ہائی-اینڈ نیو انرجی وہیکل" ہوگی۔

    صنعت کے ماہرین کے مطابق،SAIC جنرل موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ، کئی دہائیوں سے چین اور امریکا کے درمیان جاری سب سے نمایاں مشترکہ منصوبوں میں سے ایک ہے جو چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اور اس کی آٹوموٹیو صنعت کی جدیدیت کا ایک نمایاں نتیجہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان