• صفحہ اول>>کاروبار

    زرعی اجناس سے فیشن تخلیق کرنے والی نوجوان کاشت کار

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-07

    7اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر سوئی جو کے گاوں ، حہ پھنگ تعلق رکھنے والی 28 سالہ حو مینگ فان نے زرعی اجناس کی تشہیرو فروغ کے لیے بے حد اختراعی طریقہ اختیار کرتے ہوئے مشرومز، سبزیوں، انگور اور دیگر زرعی اجناس کو متاثر کن فیشن ایبل ملبوسات کا روپ دے دیا۔

    پیشے کے اعتبار سے حو مینگ فان، سوئی جو کے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں نرسنگ کی لیکچرار تھیں، لیکن 2019 میں انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی اور اپنے والدین کے فارم میں ان کی مدد کرنے کے لیے آبائی گاؤں حہ پھنگ واپس آگئیں ۔حو مینگ ، دن بھر فارم پر کام کرنے کے بعد رات کو ،مقامی زرعی مصنوعات کو آن لائن فروغ دینے کے نئے طریقے تلاش کرنے کے لیے فوٹوگرافی، ویڈیو پروڈکشن اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ مینیجمنٹ سیکھنے میں مصروف رہتیں۔اپنی پہلی ویڈیوز میں انہوں نے شیتھا کےمشروم کی فصل کاشت اور پروسیس کرنے کا طریقہ بتایا، لیکن انہیں کوئی خاص توجہ نہیں ملی ۔ بار بار کی مشق اور غلطیوں سے سیکھنے کے بعد، آخرکار انہیں اس وقت ایک کامیابی ملی جب انہوں نے دیہی زندگی کو تخلیقی انداز میں کہانی گوئی کے ساتھ ملایا۔

    تین پہیوں والی سائیکل کی سواری کرتی ، حو مینگ فان   (تصویر :سی سی ٹی  وی نیوز )

    ایک ویڈیو میں حو مینگ فان، سادہ سے لباس میں ٹوٹے پہیے والی ٹرائی سائیکل کی سواری کرتی نظر آتی ہیں۔یہ عام سی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے ایک لاکھ سے زائد لائکس ملے۔ اس وقت حو مینگ کو احساس ہوا کہ لوگوں کو دیہات کی روزمرہ زندگی کے اس پہلو کو دیکھنا پسند ہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی ویڈیوز میں مقامی زرعی مصنوعات کو شامل کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور "فارم پراڈکٹ فیشن" کا ایک منفرد انداز تخلیق کیا۔ مقامی اجناس مثلاً ، شیتھا کےمشروم، انگور اور سوئی جو کی سیاہی مائل ہرے شکن دار پتوں والی مخصوص بند گوبھی " پھا وپھاو چنگ" کو کمال مہارت سے "پہنی جانی والی مصنوعات" میں تبدیل کر دیا اس کے ساتھ ساتھ چاول اور کھاد کے تھیلے بھی ان کے کام کا حصہ بنے۔ ان کی ویڈیوز میں زرعی مصنوعات سے بنے گاؤن شامل تھے، جو دلکش اور قابلِ توجہ بصری تضاد پیدا کرتے ہیں ۔ ہر لباس ہاتھ سے سیا جاتا ہے اور اسے حو مینگ فان اور ان کی ٹیم خود ڈیزائن کرتی ہیں ۔

    حو مینگ فان نے، سوئی جو  کی سیاہی مائل ہرے ،شکن دار پتوں والی مخصوص بند گوبھی  سے بنا لباس پہنا ہوا ہے۔ (فوٹو سی سی ٹی وی نیوز  )

    ابتدا میں ،حو مینگ اور ان کی ٹیم نے تازہ زرعی مصنوعات سے لباس تیار کیے، جو فلم بندی کے بعد کھا نے میں یا جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیے جاتے تھے لیکن اب وہ پائیداری کے لیے ماحول دوست مواد استعمال کرتی ہیں۔'سوئی جو پھا وپھاو چنگ" سے گاون بنانے کے لیے 2,000 سے زیادہ پتوں کی کٹائی، رنگائی اور انہیں ایک مخصوص انداز میں ڈھالنے میں دو سے تین دن لگتے ہیں۔

    زرعی اجناس کے جلد مرجھا جانے کی وجہ سے، ٹیم اکثر ڈیزائن مکمل کرنے کے فوراً بعد فلم بندی کرتی اور کچھ ویڈیوز کو زیادہ موثر اور واضح بنانے کے لیے متعدد بار شوٹنگ کی جاتی ۔ حو مینگ کاکہنا ہے کہ وہ محنت سے نہیں گھبراتیں،وہ اپنے آبائی علاقے کی زرعی مصنوعات کو ایک نئے انداز میں پیش کرنا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان اجناس اور مصنوعات کے بارے میں جانیں۔ 2024 کے آغاز میں ، ان کی"فارم پراڈکٹ فیشن" سیریز وائرل ہو گئی، جس کے نہ صرف لاکھوں ویوز تھے بلکہ سوئی جو کی زرعی مصنوعات کے بارے میں لوگوں کی آگہی بھی بڑھی۔

    ان کا ڈیزائن کردہ ایک لباس ، صوبہ حوبے کی 1,700 سال قدیم ،تاریخی جی آئی(گلائے سیمک) سبزی حونگ شان ٹسائی سے متاثر تھا۔اس سبزی کی قدرتی سرخی مائل جامنی رنگت، فیشن کے لیے مثالی ہے۔ بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے حونگ کی اس ویڈیو کے ذریعے پہلی بار اس سبزی کے بارے میں جانا ۔حونگ کو توقع ہے کہ اس طرح کی منفرد اجناس حوبے کی زرعی ثقافت کی خوبصورتی کو موثر انداز میں پیش کر یں گی۔

    جب ان کی ویڈیوز مقبول ہونا شروع ہوئیں تو حو مینگ فان اور ان کی ٹیم نے اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے چین کے مختلف علاقوں کی مخصوص زرعی مصنوعات کو بھی اپنے ڈیزائنز میں شامل کرنا شروع کر دیا۔اب تک، انہوں نے چین کے 20 سے زیادہ صوبوں کی مخصوص زرعی مصنوعات سے تقریباً 200 اختراعی لباس تیار کیے ہیں۔

    آن لائن توجہ حاصل کرنے کے بعد، حومینگ نے اپنے آبائی شہر کے لیے ڈیجیٹل ٹریفک کو طویل مدتی فوائد میں تبدیل کرنے کے بارے میں غورو فکر کرنا شروع کیا ۔ان کا کھمبیوں کی فارمنگ کا خاندانی کاروبار بنیادی طور پر کاشت اور ہول سیل پر مشتمل تھا ، جس میں فروخت کے محدود چینلز اور نرخوں سے متعلق بھاو تاو کی گنجائش بہت کم تھی۔ حومینگ نے نئی مصنوعات تیار کر کے کاروبار کو بڑھایا، خوراک کے طور پر استعمال کی جانے والی کھمبیوں کےبیج فروخت کیے اور آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ان کی رسائی مزید گاہکوں تک ہوئی۔

    ناظرین کی جانب سے تواتر کے ساتھ فارم کا دورہ کرنے کی درخواستیں آئیں تو انہوں نے فارم کو زرعی سیاحت اور تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپ گریڈ کیا۔آج، یہ فارم سالانہ 10,000 سے زیادہ مہمانوں کو خوش آمدید کرتا ہے، جبکہ 100 مو سے زیادہ (6.7 ہیکٹر) غیر استعمال شدہ زرعی زمین ، زراعت، سیاحت اور تعلیمی تجربات کی مربوط ترقی کے ذریعے دوبارہ سے پیداواری مصرف میں لائی گئی ہے۔

    حو مینگ بتاتی ہیں کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے 300 سے زیادہ گھرانوں کو خصوصی فصل کی کاشت کاری میں مدد فراہم کی ہے، جس سے ہر گھرانے کی سالانہ آمدن تقریباً 30,000 یوان (4,430 امریکی ڈالر) سے زائد ہو چکی ہے۔

    چین کے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور زراعت میں جدید خیالات اور مہارتیں لانے والے "نئے کسانوں" میں سے ایک ہونے کے ناطے ، حو مینگ فان نےنئے کسانوں کے" انکیوبیشن انیشئیٹو" کا بھی آغاز کیا ، جس کے تحت اپنے آبائی شہروں یا دیہی علاقوں میں واپس آنے والے نوجوانوں کو ویڈیو پروڈکشن، ایڈیٹنگ اور لائیو سٹریمنگ کی تربیت دی جاتی ہے ۔ حو مینگ فان کے مطابق،ان کے ای کامرس تربیتی پروگرامز میں 2,000 سے زائد افراد نے شرکت کی ہے، جب کہ 100 سے زیادہ تربیت یافتہ افراد نے ان کی ٹیم میں شامل ہو کر مقامی زرعی مصنوعات کو آن لائن فروغ دینے میں مدد فراہم کی ہے۔

    (تصویر ۔سی سی ٹی وی نیوز )

    (تصویر ۔سی سی ٹی وی نیوز )

    رواں سال مئی میں حو مینگ فان کو نوجوانوں کے لیے صوبہ حوبے کا سب سے اعلی اعزاز " ، حوبے یوتھ مئی فورتھ میڈل" دیا گیا ۔

    صوبہ حوبے میں چھو سپر لیگ 2026کے افتتاحی تقریب میں، ایک مقامی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران، 100 سے زائد فنکاروں نے مقامی زرعی مصنوعات سے متاثرہ لباس میں میدان میں ایک رن وے شو اور تھیمڈ ڈانس پرفارمنس کے امتزاج کو پیش کر کے خوب داد سمیٹی ۔ اس شاندار پرفارمنس کی روحِ رواں حو مینگ فان تھیں۔

    مستقبل کے حوالے سے حو مینگ فان پر عزم ہیں کہ وہ زرعی مصنوعات کو فروغ دینے اور کسانوں کی مدد کرنے کے نئے تخلیقی طریقے تلاش کرتی رہیں گی۔

    ویڈیوز

    زبان