• صفحہ اول>>دنیا

    صدر پاکستان  کی  صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ  کی منظوری

    (CRI)2026-10-13

    11 اکتوبر کو پاکستانی صدارتی میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی آئین کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا میں ہنگامی حالت کے اعلان کے لیے وزیر اعظم شہبازشریف کی سمری پر دستخط کیے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے اسی دن ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور صوبائی حکومت کے غیر فعال ردعمل کومد نظر رکھتے ہوئے کابینہ نے صدر کو صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے لیے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی تجویز دی۔ حکومتی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں حالیہ عرصے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہےا ور پاکستانی سکیورٹی فورسزنے صوبے میں انسداد دہشت گردی کی اپنی کارروائیوں کوتیز کیا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان