• صفحہ اول>>کاروبار

    نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں متعدد نئے ریکارڈز  قائم ہوں گے

    (CRI)2026-10-17

    16 اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی تیاریوں کے بارے میں تعارف پیش کیا گیا۔ اس موقع پرچین کی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی تیاریوں کو " ایکسپورٹ ٹو چائنا " نامی برانڈ کی سرگرمیوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت نے " ایکسپورٹ ٹو چائنا " کے تقریباً 100 ایونٹس کا انعقاد کیا، جن سے مختلف ممالک سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی چین تک رسائی کے لیے مزید ذرائع فراہم ہو ئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق، نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں متعدد نئے ریکارڈز بھی قائم ہوں گے ۔ کاروباری اداروں کے لیے نمائشی رقبہ پہلی بار تین لاکھ ستر ہزار مربع میٹر سے تجاوز کرے گا ۔ فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں اور سرفہرست صنعتی اداروں کی تعداد کے پہلی بار 300 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے اور 2,000 سے زیادہ نئی کمپنیوں نے پہلی بار ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ نمائشی مصنوعات کے لحاظ سے اب تک، 480 سے زیادہ ایسی نئی مصنوعات کی نمائشوں کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا ۔

    ویڈیوز

    زبان