اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارت انس سرور نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ آٹو موبائل کی صنعت میں چین کی بنیادی حیثیت سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیئے اور وہ یورپین پارٹنرز کے ساتھ چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں ۔
19 اکتوبر کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ چین اور برطانیہ کی آٹو موبائل صنعت تعاون مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ہے۔ چین اور برطانیہ ایک دوسرے کے اہم معاشی و تجارتی شراکت دار ہیں ۔ چین برطانیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈ بلیو ٹی او کے ضوابط پر عمل درآمد کرے اور کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس پر غور و فکر کرے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین برطانیہ کے اقدامات پر گہری نظر رکھے گا۔ اگر برطانیہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر پابندیاں عائد کرے گا تو چین اپنی صنعت کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ اقدامات اٹھائے گا۔



