• صفحہ اول>>کاروبار

    رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں سازوسامان کی تجارت کے درآمدی و برآمدی  حجم 10.3 کھرب یوآن تک پہنچا

    (CRI)2025-04-14
    رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں سازوسامان کی تجارت کے درآمدی و برآمدی  حجم 10.3 کھرب یوآن تک پہنچا

    چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے سازوسامان کی تجارت کے درآمد وبرآمد کا حجم 10.3 کھرب یوآن تک پہنچا، جس میں 1.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں سے برآمدی حجم 6.13 کھرب یوآن تک جا پہنچا ، جو 6.9 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدی حجم 4.17 کھرب یوآن تک پہنچا، جس میں 6فیصد کمی واقع ہوئی ۔ چین اور یورپی یونین کے درمیان درآمدات و برآمد ات کا حجم 1.3 کھرب یوآن رہا ، جو ایک اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کے شراکت دار ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمد ات کا حجم 2.2 فیصد اضافے کےساتھ 5.26 کھرب یوآن تک پہنچا ۔یہ ایک تاریخی ریکاڈ ہے اوراس کا چین کی مجموعی بیرونی تجارت میں تناسب 51.1فیصد تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی برآمدات 6 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئیں، جس میں 6.9فیصد کے تیز رفتار اضافے کے ساتھ چینی معیشت کا دباؤ کے باوجود مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔درآمدات کے لحاظ سے ملک میں صنعتی پیداوار میں تیزی نے پرزہ جات اور مشینری کی درآمد کو فروغ دیا۔اس میں خودکار ڈیٹا پروسیسنگ آلات کے پرزہ جات کی درآمد میں 95.6فیصد اور جہاز سازی اور سمندری انجینئرنگ کے سازوسامان کی درآمد میں 52.5فیصد اضافہ ہوا۔کچھ صارفی اشیا کی درآمد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔جن میں سے خوردنی تیل کی درآمدی قیمت میں 12.1فیصد اور خشک اور تازہ پھلوں کی درآمدی مقدار میں 8.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ویڈیوز

    زبان