15 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین میں بہار کا موسم اترا تو رنگین اور دلکش پھولوں نے زمین کو شاندار رنگوں سے بنی تصویر جیسا بنا دیا ہے۔ شہر کے باغات سے لے کر اہم مقامات تک ، پھولوں کے مسحور کن مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جو کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے ایک دلکش نظارہ ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ، پھولوں کی خوشبو سے مہکی ہوا اور موسم بہار کی نرم دھوپ سے لطف اندوز ہوتی ہے۔