16 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی، مشرقی چین کے صوبہاَنخوئی کی دانگشان کاؤنٹی میں ناشپاتی کے پھول پھر سے کھل رہے ہیں۔ اَنخوئی، جیانگ سو، شاندونگ اور ہینان کے چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع دانگشان کاؤنٹی "عالمی ناشپاتیكےدارلحكومت" کے نام سے مشہور ہے۔ یہاں 10لاکھ mu ( Muیعنی چین کے زمینی رقبے کی اکائی ہے۔ 10لاکھ mu تقریباً 1.6لاکھ ایکڑ ہے)پر پھیلے ہوئے ناشپاتی کے باغات کے ساتھ ساتھ پرانے دریائے زرد كی گزرگاہیں ہیں۔
جنگل کی کوریج کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ہونے کے ساتھ، اسے "قدرتی آکسیجن بار" کہا جاتا ہے۔ دانگشان کاؤنٹی ملک میں ایک اعلی درجے کی ماحولیاتی ثقافتی سیاحت کی منزل بن گئی ہے۔