• صفحہ اول>>کاروبار

    شنگھائی آٹو  نمائش 2025 کا افتتاح (5)

    (CRI)2025-04-23
    شنگھائی آٹو  نمائش 2025 کا افتتاح

    23 تاریخ کو ، چین کے شہر شنگھائی میں 10 روزہ 2025 شنگھائی آٹو نمائش کا آغاز ہوا ، جس میں کم کاربن اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز بہت سی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی کامیابیوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔

    اس نمائش کا موضوع "باہمی جیت کے مستقبل کے لئے جدت طرازی کو اپنانا " ہے۔26 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار عالمی شہرت یافتہ آٹو مینوفیکچررز اور سپلائی چین کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں، جو کہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

    شنگھائی کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے نائب صدر گو چھن ٹنگ نے بتایا کہ اس بار نمائش میں پیش کی گئی گاڑیوں کی تعداد تقریباً 1،300 ہے ، جن میں سے نئی توانائی کی گاڑیاں 70 فیصد سے زیادہ ہیں۔ شنگھائی آٹو نمائش میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے غیر ملکی ڈیلرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

    اس سال کی شنگھائی آٹو نمائش میں ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سپلائی چین نمائش کنندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذہین نیٹ ورک کی حامل نئی توانائی کی گاڑیوں کے دور میں، ٹیکنالوجی اور آٹوموبائل کا گہرا انضمام مزید تیز ہورہا ہے ، خاص طور پر ذہین گاڑیوں میں مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا اطلاق مزید بہتر ہو رہا ہے ، جو صنعت کی جدت طرازی کے لئے ایک نیا ہاٹ سپاٹ بن رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان