22 مئی کو ، چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہوا۔ 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے میلے میں شریک ہیں۔ موجودہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔
اطلاعات کے مطابق رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے ، اس میلے کے پہلے چھ سیشنز میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مالیت کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ، اور تقریباً 1لاکھ تاجروں کو راغب کیا گیا ہے ، جو مغربی خطے میں کھلے پن اور تعاون کو گہرا کرنے اور "دوہری گردش" کے نئے ترقیاتی نمونے میں ضم ہونے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔