• صفحہ اول>>کاروبار

    حہ لی فونگ کی امریکی مالیاتی کمپنیوں کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات

    (CRI)2025-05-26

    سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ نے 23 مئی کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سٹی گروپ کے چیئرمین سٹیفن ٹسلر اور کارلائل گروپ کے سی ای او آرنلڈ شوارٹز سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر حہ لی فونگ نے کہا کہ اس وقت چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، زراعت ، صنعت اور خدمات کی ترقی کے نئے امکانات ابھر رہے ہیں ،اعلیٰ معیار کی ترقی کو ٹھوس طور پر فروغ دیا جا رہا ہے، جس میں مضبوط لچک اور قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ چین ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو بلا روک ٹوک توسیع دے رہا ہے، بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے مطابق کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے، تاکہ چین میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طویل مدتی اور مستحکم ترقی کے لئے وسیع گنجائش فراہم کی جا سکے.

    سٹیفن ٹسلر نے کہا کہ سٹی گروپ چینی مارکیٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ، اور چین میں سرمایہ کاری کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔جبکہ شوارٹز نے کہا کہ کارلائل چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہے اور چین کے ساتھ طویل مدتی تعاون اور چین میں سرمایہ کاری کی نئی ترتیب کو مسلسل وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان