• صفحہ اول>>کاروبار

    ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  کی دسویں کونسل کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد

    (CRI)2025-06-27

    ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی دسویں کونسل کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ موجودہ سالانہ اجلاس میں، تقریباً 100 ممالک اور خطوں کے 3,500 سے زائد مہمانوں نے گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں موجود بہت سے شرکاء نے بنیادی تنصیبات کے باہمی کنکشن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور چین کی کوششوں کی تعریف کی اور مستقبل میں چین کے ساتھ گہرے تعاون کے خواہشمند ہیں۔

    اجلاس میں شریک مہمانوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے بنیادی تنصیبات اور صاف توانائی میں بہت سی تکنیکی پیش رفت کی ہے اور ان شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز سے زیادہ ممالک اور خطوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

     پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے وفاقی سیکرٹری کاظم نیاز نے کہا کہ اے آئی آئی بی کے پاس پاکستان میں توانائی کے شعبے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، روڈ کنیکٹیویٹی وغیرہ کے بڑے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو ہے، پاکستان کے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، چین کا کردار مستقبل میں بڑھتا رہے گا۔ہم پاکستان اور پاکستان سے متعلق تمام بین الاقوامی اقتصادی مسائل پر چین کے ساتھ مزید قریبی تعاون کی امید رکھتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان