• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    یورپی موسیقاروں کا چین کے صوبے گوئے جو  میں میاؤ ثقافت  کا تجربہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-23
    یورپی موسیقاروں کا چین کے صوبے گوئے جو  میں میاؤ ثقافت  کا تجربہ
    صوبے کے ثقافتی تبادلے کے دورے کے دوران یورپی موسیقاروں کا ایک گروپ ،جنوب مغربی چین کے صوبے گوئے جو کے چیانگ دونگ نان میاؤ اور دونگ خود اختیارپریفیکچر کی کاونٹی لی شان کے گاؤں شی جیانگ چیان ہو میاؤ کے مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل کر ان کے رقص اور رسومات سے لطف اندوز ہو رہا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یانگ چیان)

    23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں جنوب مغربی چین کے صوبے گوئے جو کے چیانگ دونگ نان میاؤ اور دونگ خود اختیارپریفیکچر کی کاونٹی لی شان کے شی جیانگ چیان ہو میاؤ گاؤں کے لوگوں نے صوبے کے ثقافتی تبادلے کے دورے پر آئے ہوئے یورپی موسیقاروں کے ایک گروپ کا استقبال کیا ۔ان موسیقاروں نے مقامی میاؤ قومیت کی روایتی رسومات اور گاؤں کے قدیم ثقافتی ورثے کا براہ راست تجربہ حاصل کیا۔

    موسیقار ، میاؤ قومیت کی زندگی سے بھرپور روایتی رسومات کا خود تجربہ کیا اور اس قدیم گاؤں کے غیر معمولی ثقافتی ورثے میں کھو گئے ۔

    برطانوی موسیقار کا کہنا ہے کہ یہاں قدم رکھتے ہی انہیں ایک طلسماتی سااحساس ہوا ۔ یہاں کی ایک خاص تقریب میں میاؤ قومیت کا شوخ لوک رقص، خاص طور پر لوک سازوں پہ بجنے والی دھنیں ان کے دل میں اتر گئیں۔

    لیگونگ پہاڑ کے دامن میں واقع، شی جیانگ چیان ہو میاؤ گاؤں، ماؤ قومیت کے درجنوں چھوٹے چھوٹےپہاڑی گاؤں پر مشتمل ہے، جو اسے چین اور ممکنہ طور پر دنیا میں ماو قومیت کی سب سے بڑی آبادی بناتے ہیں۔

    یہاں کی ڈھلوانوں پر پھیلے لکڑی کے اونچے مکانات جو نیچے ایک بل کھاتے دریا کے ساتھ ملتے ہیں، ایک پرسکون اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔

    تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ،چین کے صوبے گوئے جو کی لی شان کاؤنٹی کےمشہور سیاحتی گاؤں شی جیانگ چیان ہو میاؤ میں ،یومیہ 40,000 سے زائد سیاح آ رہے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان