• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جولائی میں 50.1 فیصد ، مسلسل نو ماہ تک توسیع برقرار

    (CRI)2025-08-07

    چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے7 تاریخ کو جولائی کے لئے چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جاری کیا۔ زیادہ درجہ حرارت اور شدید بارشوں کی وجہ سے ویئر ہاؤسنگ کی خدمات کی مانگ کمزور رہی، لیکن ویئر ہاؤسنگ کا اشاریہ مسلسل نو ماہ تک توسیع کی حد میں رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر ویئر ہاؤسنگ کی صنعت نے صحت مند کارکردگی کو برقرار رکھا۔

    چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جولائی میں 50.1 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.9 فیصد کم ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویئر ہاؤسنگ کی صنعت توسیع کے دائرے میں ہے، لیکن اس کی شرح نمو سست ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے سیزن کے ختم ہونے کے بعد، کھپت کو بڑھانا جاری رکھنے ، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور دیگر مثبت میکرو پالیسیوں کی حمایت سے ویئر ہاؤسنگ صنعت میں مزید قوت پیدا ہونے کی توقع ہے اور اس کا مستحکم اور بہتر آپریشن کا رجحان برقرار رہے گا۔

    ویڈیوز

    زبان