• صفحہ اول>>کاروبار

    چین میں  95.1فیصد  اسٹیل ادارے ڈیجیٹل اور اسمارٹ اپ گریڈنگ پر عمل درآمد  جاری رکھے ہوئے ہیں

    (CRI)2025-08-08

    سات اگست کو 14 ویں چائنا انٹرنیشنل اسٹیل کانگریس شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ "نئے معیار کی پیداواری قوت"کو پہلی بار کانگریس کے مرکزی موضوع میں شامل کیا گیا ، جس کے تحت چین کی اسٹیل صنعت میں مصنوعی ذہانت اور سبز کم کاربن ٹیکنالوجی کی شرحِ ترقی واضح طور پر تیز ہو گئی ہے۔ اس وقت چین نےدنیا میں اسٹیل کی پیداوار کا سب سے بڑا نظام تعمیر کر لیا ہے۔ انتہائی کم اخراج کے منصوبے کی بدولت اسٹیل کی صنعت میں اخراج کی شدت سال 2018 کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہوگئی ہے اور ماحولیاتی تحفظ کی کارکردگی ٹاپ بین الاقوامی معیار تک پہنچ گئی ہے۔ چائنا آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے متعلقہ حکام کے مطابق، چین نے انتہائی کم اخراج کی حد کے حوالے سے دنیا میں سخت ترین معیار قائم کیا ہے اور کچھ اشاریوں کا معیار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے اوسط سے تقریباً 10 گنا سخت ہے۔

    موجودہ کانگریس میں پہلی بار چین کی اسٹیل انڈسٹری کی انتہائی کم اخراج والی بلیو بک بھی جاری کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی تک اسٹیل کے 197 ادارے پورے پیداواری عمل یا جزوی مراحل میں انتہائی کم اخراج کی تبدیلی مکمل کر چکے ہیں ، 600 ملین ٹن خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت نے انتہائی کم اخراج کی تبدیلی کا پورا عمل مکمل کیا ہے، اور 350 ملین ٹن خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت نے کلیدی منصوبوں کی تبدیلی کو مکمل کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان