• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان ،کاروباری ماحول میں اصلاحات کو فروغ دینے میں پیش قدمی کرنے والا صوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-11

    11 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوبی چین کے صوبے ہائی نان نے ،حالیہ برسوں میں ادارہ جاتی انضمام اور جدت کی کوششوں کو ایک تسلسل کے ساتھ فروغ دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ،سازگار کاروباری ماحول کی ترقی کو محرک بنایا گیا ہے اور ہائی نان کو کاروبار کے لیے مواقع سے بھرپور بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    فنگ یی ، رپورٹرز کو ہائی نان کے کاروباری ماحول کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ماو لی)

    فنگ یی ، رپورٹرز کو ہائی نان کے کاروباری ماحول کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ماو لی)

    صوبہ ہائی نان کےمحکمہ برائے ترقیِ کاروباری ماحول کے شعبہ پالیسی و ضوابط کی ڈائریکٹر فنگ یی کے مطابق ، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ ملک کا پہلا صوبائی سطح کا مقامی قانون بن جائے گا جو خاص طور پر کاروبار سے متعلق انتظامی جائزوں کو منظم کرتا ہے۔ فنگ نے اس بات کی نشاندہی بھی کہ صوبہ ہائی نان میں کاروبار کے حوالے سے ، متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیے گئے انتظامی جائزوں کے بارے میں عارضی ضوابط، پہلے ہی ہائی نان صوبائی عوامی کانگریس سے منظوری حاصل کر چکے ہیں۔

    13 دسمبر 2022 کو، مرکزی حکومت کی منظوری سے، ہائی نان میں ملک کے پہلے صوبائی سطح کےمحکمہ برائے ترقیِ کاروباری ماحول کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا ۔یہ ہائی نان کے کاروباری ماحول کے امور میں ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے، جس سے کاروباری امور ایک عارضی "ٹاسک فورس" سے ایک "مکمل فورس" میں تبدیل ہو گئے، اور نقطہ نظر "تکنیکی" سے "اسٹریٹیجک" کی جانب منتقل ہوگیا، جس میں اعلیٰ سطحی ڈیزائن پر زیادہ توجہ دی گئی۔

    کاروبار ی ماحول میں ترقی کے محکمے کے ڈائریکٹر رین ڈوان پنگ کا کہنا ہے کہ ہائی نان کے کاروباری ماحول کی ترقی کے صوبائی محکمے کا قیام بذاتِ خود ایک ادارہ جاتی انضمام اور جدت کا نتیجہ ہے۔ پچھلے دو سالوں میں، ہائی نان نے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے لیے منظوری کےسادہ ترین ضوابط جاری کیے ہیں، جس سے مقامی طور پر طے شدہ کاروباری آپریشن کے اجازت ناموں کو صرف تین اشیاء تک محدود کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 127 انتظامی منظوری کی اشیاء کو ایک "نوٹیفکیشن اینڈ کمٹ منٹ" کے نظام میں ترتیب دیا گیا ہے جو مجموعی لحاظ سے ملک میں سب سے آگے ہے۔

    رین نے بتایا کہ ہمارا موجودہ نصب العین ہے کہ "بلا ضرورت مداخلت نہ کریں ، ضرورت پڑنے پر فوری جواب دیں"۔ ان کا کہنا ہے کہ اس محکمے کے قیام نے پہلے کے سست طریقہ کار کے مقابلے میں ایک زیادہ مستعد رویہ اختیار کرنے کی سہولت دی ہے۔ ایک جامع معائنے اور معاملے کو مستعدی سے حل کرنےجیسے اقدامات کے ذریعے، اوسط وزٹس میں 98 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے، مراحل میں تقریباً 86 فیصد کی کمی ہوئی ، پروسیسنگ کے اوقات میں تقریباً 88 فیصد کی کمی آئی ہے اور درکار مواد میں تقریباً 90 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

    رین کاکہنا تھا کہ رواں سال ہماری توجہ ، قانون میں ان مفید طریقہِ کار کو مستحکم کرنے اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ماحول تشکیل دینے پر مرکوز رہے گی

    ویڈیوز

    زبان