• صفحہ اول>>کاروبار

    جولائی میں چائنا کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس سال کی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا

    (CRI)2025-08-13

    12 اگست کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 112.0 پوائنٹس تک جا پہنچا، جو جون کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے اور یہ سال کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی میں ای کامرس لاجسٹکس کا مجموعی کاروباری حجم انڈیکس 130.9 پوائنٹس رہا ، جو جون کے مقابلے میں 0.1 پوائنٹس زیادہ ہے۔ ای کامرس لاجسٹکس کے شعبے میں انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ۔ ای کامرس پروموشنل سرگرمیوں کے اختتام کے ساتھ کاروباری اداروں کی جانب سے اپنی ذخیرہ اندوزی کم کرنے کی بدولت انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری آئی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان